عازمین حج نےسفرمقدس کی تیاریاں مکمل کرلیں

عازمین حج نےسفرمقدس کی تیاریاں مکمل کرلی
کیپشن: Hajj pilgrims have completed their preparations for the pilgrimage

ایک نیوز:عازمین حج نےسفرمقدس کےلئے تیاریاں مکمل کرلیں۔
تفصیلات کےمطابق حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہو گا۔ملک بھر سے 68 ہزار سے زائد افراد سرکاری طور پر حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔

 کراچی سے 16ہزار 281 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ سکھر سے 713 اور کوئٹہ 2 ہزار 200 عازمین حج بھی کراچی سے روانہ ہوں گے۔ 
حجاج کرام کی روانگی سے قبل ان کی ویکسین کا سلسلہ جاری ہے پہلی حج فلائٹس 9 مئی کو روانہ ہوگی ۔
اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان ، کوئٹہ ، سکھر، سیالکوٹ ، رحیم یار خان سے حج پروازوں کے ذریعے مدنیہ اور مکہ پہنچیں گے۔ 
پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع کی جائے گی ، عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی ۔ حج پروازوں 9 جون تک جاری رہے گا۔