ملکی معیشت کی بحالی کیلئے ملک بھر میں انسداد بجلی چوری مہم جاری 

ملکی معیشت کی بحالی کیلئے ملک بھر میں انسداد بجلی چوری مہم جاری 
کیپشن: An anti-electricity theft campaign is ongoing across the country to restore the country's economy

ایک نیوز:ملکی معیشت کی بحالی کیلئے ملک بھر میں انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے۔
تفصیلات کےمطابق عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے۔

ذرائع کےمطابق بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملک بھر سے اب تک91 بلین روپے وصول اور69 ہزار سے زائد بجلی چوروں کوگرفتارکرلیاگیا ۔28 اپریل تا 5 مئی کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد سے بجلی چوروں سے 0.13 بلین وصول کیے ۔
ذرائع کےمطابق پشاور، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ اور نئے ضم شدہ علاقوں سے 0.272 بلین وصول ہوئے۔ملک بھر سے ایک ہفتے میں مزید21 بجلی چور وں کوگرفتار کیاگیا،متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں ۔