برازیل:ریو گرانڈی میں بارشوں ،سیلاب سے تباہی،83افرادہلاک

برازیل ریاست ریو گرانڈی میں بارشوں ،سیلاب سے تباہی،83افرادہلاک
کیپشن: 83 people died in Brazil due to rains and floods in the state of Rio Grande

ایک نیوز:برازیل کی جنوبی ریاست ریوگرانڈی میں بارشوں اورسیلاب نےتباہی مچادی،مختلف حادثات میں 83افرادہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق برازیل میں حالیہ بارشوں اورسیلاب نےتباہی مچادی، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 83 ہوگئی،100 سے زائد افرادلاپتہ ہوگئے۔

کینوس شہر میں تقریباًڈیڑھ لاکھ افرادبے گھر ہوگئے۔ بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ ،ڈیم کوجزوی نقصان پہنچا، ریسکیو آپریشن جاری۔