گندم کےبعدکپاس کےکاشتکاربھی مایوسی کاشکار

گندم کےبعدکپاس کےکاشتکاربھی مایوسی کاشکار
کیپشن: After wheat, cotton farmers are also disappointed

ایک نیوز:گندم کےبعدکپاس کےکاشتکاربھی مایوسی کاشکارہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب میں گندم کی کٹائی کے بعد کپاس کی کاشت ہوتی ہے لیکن گندم کے کا شتکار کے بعد کپاس کا شتکار بھی مایوسی کا شکار ہوگئے، گندم کے کسان کی طرح کپاس کاشت کرنے والا کسان بھی بے یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہے۔

ملک کی تاریخ کا ٹیکسٹائل انڈسٹری کا سنگین بحران کپاس کے کسانوں کے لئے افسردگی کا بڑا سبب بن گیا، ٹیکسٹائل انڈسٹری نےسخت بحران کا شکار ہونے کی وجہ سے جمع شدہ روئی فروخت کرنا شروع کردی۔
 روئی کی قیمت میں مسلسل مندی ہے جبکہ کپڑا سازی کی صنعت کا حجم بھی کم ہورہا ہے ۔
پچاس فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹری غیرفعال ہو نے کی وجہ سے روئی کی کھپت میں تیزی سے کمی ہورہی ہے۔