مریم اورنگزیب اورمریم نوازکی فٹ بال کھیلنےکی ویڈیووائرل

مریم اورنگزیب اورمریم نوازکی فٹ بال کھیلنےکی ویڈیووائرل
کیپشن: مریم اورنگزیب اورمریم نوازکی فٹ بال کیھلنےکی ویڈیووائرل

ویب ڈیسک: سیالکوٹ دورے کے دوران مریم نواز کے فٹ بال کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ’’ ایکس ’’ پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں مریم نواز شریف فٹ بال مریم اورنگ زیب کی طرف اچھال رہی ہیں جبکہ مریم اورنگ زیب اسے کیچ کرکے وہی فٹ بال مریم نواز کی اچھال دیتی ہیں۔

 پاکستان میں بننے والے فٹ بال کی عالمی مقبولیت اور اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’’ سیالکوٹ ساختہ فٹ بال میڈ ان پاکستان فٹ بال ہے‘‘۔


 یادرہے عالمی ورلڈ کپ فٹبال میں بھی پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں بننے والے فٹ بال استعمال کئے جاتے ہیں ۔ اور ن لیگ کی چیف آرگنائز مریم نواز شریف کا اشارہ بھی اسی طرف تھا۔