اپوزیشن ارکان کا کسانوں کیساتھ مال روڈ پردھرنا،نعرے بازی

اپوزیشن ارکان کا کسانوں کیساتھ مال روڈ پردھرنا،نعرے بازی
کیپشن: اپوزیشن ارکان کا کسانوں کیساتھ مال روڈ پردھرنا،نعرے بازی

ایک نیوز:اپوزیشن ارکان کا کسانوں کے ساتھ مال روڈ پردھرنا،کارکنوں ،رہنماؤں کی رہائی کیلئے حکومت مخالف نعرے بازی کی ۔

  حکومت کیخلاف احتجاج کی قیادت اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کی۔ رکن صوبائی اسمبلی شیخ امتیاز  رانا شہباز اور دیگر ارکان اسمبلی احتجاج میں شریک ہوئے۔

 اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ اسمبلی سے ہمارے ارکان نے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے واک کی اور دھرنا دیا ہوا ہے۔حکومت ٹک ٹاک کر چل رہی ہے۔ نام نہاد وزیراعلی کے پاس جعلی مینڈیٹ ہے۔انکا پہلا امتحان کسان سے گندم خریدنا تھا انہوں نے 3900 فی من گندم خریدنے کا اعلان کیا اعلان تو انہوں نے کردیا مگر انکو بعد میں سمجھ آئی ۔یہ پہلے کمیٹی کمیٹی کھیلتے رہے بعد میں وزیر نے اعلان کردیا کہ ہم گندم نہیں خرید رہے۔