گندم پالیسی پرجماعت اسلامی کا احتجاج کااعلان

گندم پالیسی پرجماعت اسلامی کا احتجاج کااعلان
کیپشن: گندم پالیسی پرجماعت اسلامی کا احتجاج کااعلان

ایک نیوز:پنجاب حکومت کی گندم پالیسی پر جماعت اسلامی نے 4دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے احتجاج کااعلان کردیا۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کاپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وزیراعظم کہتے ہیں گندم خریدوجبکہ بھتیجی وزیراعلیٰ کہتی ہیں گندم نہیں خریدیں گے ۔حکومت کسانوں کو ریلیف فراہمی کیلئے فوری گندم نہ خریدنے کی پالیسی تبدیل کرے۔

 حافظ نعیم الرحمان کاکہنا تھا کہ  گندم کی خریداری کے حوالے سے پنجاب حکومت کی پالیسی پر کسان پریشان ہے۔حکومت نے اعلان کیا ہےکہ سرکاری سطح پر حکومت گندم خرید نہیں رہی۔76 سال میں ایسا پہلی بار ہوا ہے۔ملک میں ہر جگہ پر مافیاز ہیں۔جب ملک میں گندم میں موجود تھی تو اکتوبر میں34لاکھ میٹرک ٹن گندم کیوں امپورٹ کی گئی۔یہ اس وقت خریدی گئی جب ملک ایک ایک ڈالر کے لیے پریشان تھا۔بتایا جائے کہ فوری طور پر آٹھ روز میں گندم کیسے پہنچ گئی۔امپورٹ و سمری قبول کرنے والے اور حکومت ملی ہوئی تھی۔ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ذمہ داران کو سامنے لایا جائے۔
حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے 4 دن کا الٹی میٹم دیا ور کہا کہ  گندم پالیسی تبدیل نہ کی تو پھر کسان ہی حکومت گرانے کی تحریک شروع کریں گے۔