مریم نواز نے پہلی وزیر اعلی پنجاب پنک گیمز کا افتتاح کر دیا

مریم نواز نے پہلی وزیر اعلی پنجاب پنک گیمز کا افتتاح کر دیا
کیپشن: مریم نواز نے پہلی وزیر اعلی پنجاب پنک گیمز کا افتتاح کر دیا

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  پہلی وزیر اعلی پنجاب پنک گیمز کا افتتاح کر دیا۔

 پہلی وزیر اعلی پنجاب پنک گیمز  کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار لائٹ شو اور ڈانس پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا ۔ 

مریم نواز نے پنک گیمز کی انعامی رقم 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دی۔

پنک گیمز کی افتتاحی تقریب پنجاب سٹیڈیم میں ہوئی۔ یونیورسٹیز کی طالبات نے مارچ پاسٹ کیا۔پنک گیمز کی مشعل کا بھی گراؤنڈ میں چکر لگوایا گیا اور خاتون ایتھلیٹ نے مشعل مریم نواز کو پیش کی۔لائٹنگ شو کا ایسا مظاہرہ کیا گیا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔پنجابی میوزک کے تڑکے نے بھی خوب ماحول بنایا
مریم نواز نے کہا میں آج آپ کو دیکھ کر بہت خوش ہوں، مجھے آپ پر فخر ہے،ب آپ مارچ پاسٹ کر رہی تھیں تو میرا دل کر رہا تھا میں خود اسٹیڈیم کی اندر آجاؤں۔خواتین کھلاڑیوں کے والدین کو سلام کرنا چاہتی ہوں۔بیٹا کرکٹر بننا چاہتا ہے وہ بن جاتا ہے، بیٹی بننا چاہتی ہے تو کیوں نہیں بن پاتی۔بیٹا چیف منسٹر پنجاب بن سکتا ہے تو بیٹی چیف منسٹر کیون نہیں بن سکتی؟مجھے فیصل کھوکھر جیسے نوجوان کو منسٹر لگانے پر بہت فخر ہے۔نواز شریف کی بیٹی ہونے کے باوجود مجھے بہت محنت کرنا پڑی۔آج میں جہاں کھڑی ہوں وہ میرے والد کی وجہ سے ہے ۔بیٹیاں پھول ہوتی ہیں، یہ مرجھاتی نہیں ہیں۔میں نےجب وزیر اعلی بنی تو  مجھ پر بہت پریشر تھا۔ہم نے سیف سٹی کیمرے بنائے ہیں، پنک بٹن لگائے ہیں تاکہ ہماری بچیاں محفوظ رہیں۔

تین روز جاری رہنے والی گیمز میں 19 یونیورسٹیز کی 1300 طالبات حصہ لے رہی ہیں۔ پہلے دن، ٹیبل ٹینس، کرکٹ اور  بیڈ منٹن کے مقابلے ہوئے۔