نوازشریف،مریم نوازکی سائرہ افضل تارڑکی رہائشگاہ آمد،والدکےانتقال پرتعزیت کی

نوازشریف،مریم نوازکی سائرہ افضل تارڑکی رہائشگاہ آمد،والدکےانتقال پرتعزیت کی
کیپشن: نوازشریف،مریم نوازکی سائرہ افضل تارڑکی رہائشگاہ آمد،والدکےانتقال پرتعزیت کی

ایک نیوز:قائد ن لیگ نوازشریف،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایم این اے سائرہ افضل تارڑ کی رہائشگاہ آمد،والد افضل تارڑ کے انتقال پرتعزیت کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور محمد نواز شریف نے افضل تارڑ مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے سائرہ افضل تارڑ اور دیگر اہل خانہ کو دلاسہ دیا ۔قائد محمد نواز شریف نے سائرہ افضل تارڑ کو سر پر ہاتھ رکھ کر دلاسا اور صبر کی تلقین کی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے مرحوم افضل حسین تارڑ کی  عوامی خدمات پر خراج عقیدت  پیش کیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کاکہنا تھاکہ  افضل حسین تارڑ  میرے دیرینہ دوست اور سرگرم پارٹی رکن تھے۔افضل تارڑ نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی، دلوں میں رہیں گے۔مسلم لیگ ن  خاندان کی طرح ہے، پوری پارٹی افضل حسین تارڑ کی وفات پے رنجیدہ ہے۔ افضل حسین ایک سچے پاکستانی اور بہترین لیگی کارکن تھے۔

وزیراعلیٰ  مریم نواز کاکہنا تھاکہ مرحوم افضل تارڑ قائد محمد نوازشریف کے  بااعتماد اور وفاشعار ساتھی اور شفیق بزرگ تھے۔ آمریت کا دور ہویا دور اقتدار، افضل تارڑ ہمیشہ وفادار ساتھی کی طرح پارٹی کیساتھ ڈٹے رہے۔  افضل تارڑ کی سیاسی اور پارٹی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور پارٹی قائد محمد نواز شریف مسلم لیگ ن کے مقامی کارکنان سے ملاقات کی ۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، سینیٹر پرویز رشید، ممبر قومی اسمبلی منیبہ اقبال، ارکان پنجاب اسمبلی شاہد بھٹی، میاں عون انتظار بھٹی، میاں انتظار، بلال فارق، بابر حیات تارڑ، مظفر حسین تارڑ، احمد بخش تارڑ، مختار احمد خان بھی موجود تھے۔