گندم خریداری مہم،کسانوں کا احتجاج ختم نہ کرنے کا اعلان

گندم خریداری مہم،کسانوں کا احتجاج ختم نہ کرنے کا اعلان
کیپشن: گندم خریداری مہم،کسانوں کا احتجاج ختم نہ کرنے کا اعلان

ایک نیوز : پنجاب حکومت کی گندم خریداری مہم شروع نہ کرنے پرکسانوں نے ا حتجاج ختم نہ کرنے کااعلان کردیا۔

گندم کی فروخت کسان کے لئے خواب بن گئی ۔محکمہ خوراک گندم کی خریداری مہم کے اعلان کے دس بعد بھی گندم کا ایک دانہ بھی نہ خرید سکا ۔کسان اور محکمہ خوراک مسلسل مد مقابل ہیں۔کسان تنظمیوں نے  احتجاج ترک نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔سیاسی جماعتیں بھی کسانوں کی تحریک کا حصہ بن گئیں۔ کسانوں کی گندم فروخت کرنے کے لئے احتجاج سیاسی مہم میں تبدیل ہونے لگا۔ 

 سرکاری سطح پر گندم کی خریداری نہ ہونے پر اب  سیاسی جماعتوں بھی کسان کے شانہ بشانہ ہیں۔سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی تو کسانوں کی حمایت میں احتجاج کر رہے تھے کہ اب جماعت اسلامی بھی میدان میں آگئی ۔

کسان اتحاد نے کل جمعہ کے روز یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا  جبکہ دیگر جماعتیں بھی کسانوں کی ہمنوا بن گئیں۔کسانوں کی مہم سیاسی جماعتوں شامل ہوئیں تو بات حکومت گرانے تک پہنچ گئی۔