وزیراعظم شہبازشریف کی جرمن چانسلرکودورہ پاکستان کی دعوت 

وزیراعظم شہبازشریف کی جرمن چانسلرکودورہ پاکستان کی دعوت 
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف کی جرمن چانسلرکودورہ پاکستان کی دعوت 

ایک نیوز: وزیراعظم شہبازشریف  سے جرمن سفیرکی ملاقات، جرمن چانسلر اولاف شولز کودورہ پاکستان کی دعوت دیدی۔

 وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سفیر ایمبیسیڈر الفریڈ گراناس سے ملاقات میں  اپنے دوبارہ انتخاب پر   جرمن چانسلر اولاف شولز کے تہنیتی پیغام کا شکریہ ادا کیا۔ 

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھاکہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے یورپ میں اپنا ایک اہم شراکت دار تصور کرتا ہے۔ اکستان میں جرمن سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ تجارتی وفد پاکستان بھیجنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا اور جرمن سفیر کو یقین دلایا کہ وفد کے  دورے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر طرح سے سہولت فراہم کی جائے گی۔

جرمن سفیر نے کہا کہ جرمنی دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوطی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔