سارہ علی خان نے تنقید کرنیوالوں کو کھری کھری سنادیں

 جس مسئلے پر بات کرنا مجھے غیر ضروری لگے میں خاموش رہتی ہوں،سارہ علی خان
کیپشن: I remain silent on the issue I find unnecessary to discuss, Sara Ali Khan

ویب ڈیسک:بالی ووڈاداکارہ سارہ علی خان  نے مداحوں کی تنقید کاجواب دیتے کہا کہ  کیسے کپڑے پہننے ہیں یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے۔

بھارتی اداکارہ سارہ علی خان نےحال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ایک سیکولر فیملی میں پرورش پانے کے بارے میں بات کی۔میں ایک سیکولر فیملی میں پیدا ہوئی ہوں ، میرے مذہبی عقائد، مجھے کھانے میں کیا کھانا چاہیے یا کیا نہیں کھانا چاہیے، مجھے ایئرپورٹ پرکیسے کپڑے پہن کر جانا ہے، یہ سب میرے ذاتی فیصلے ہیں اور میں ان کے لیے کبھی کسی سے معافی نہیں مانگوں گی۔
سارہ علی خان کامزیدکہناتھاکہ اس لیے جس مسئلے پر بات کرنا مجھے غیر ضروری لگے تو میں خاموش رہتی ہوں لیکن غلط کاموں کے خلاف آواز اُٹھانا ضروری سمجھتی ہوں۔
یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ سارہ علی خان، بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور اداکارہ امرتا سنگھ کی بیٹی ہیں، والدین کے مختلف مذاہب سے تعلق ہونے کی وجہ سے اُنہیں اکثر ہی اپنے مذہبی عقائد پر تنقید کا سامنا رہتا ہے۔