بغیرحجاب دبئی گھومنے پرہانیہ پرسخت تنقید

 بغیرحجاب دبئی گھومنے پرہانیہ پرسخت تنقید
کیپشن:  بغیرحجاب دبئی گھومنے پرہانیہ پرسخت تنقید

ویب ڈیسک: عمرہ ادائیگی کے بعد بغیرحجاب دبئی کی سڑکوں پرگھومنے پرہانیہ تنقید کی زد میں آ گئے ۔
ہانیہ عامر ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری اور خوبصورتی کے باعث بہت پسند کی جاتی ہیں۔سوشل میڈیا پر ان کے فین فولوورز کی ایک بڑی تعداد ہے اور وہ ایسے چند اسٹارز میں شمار ہوتی ہیں، جو ہمیشہ اپنے مداحوں کو اپنی زندگی اور مصروفیات کے بارے میں اپ ڈیٹ رکھتے ہیں۔
ہانیہ عامر کو حال ہی میں عمرہ ادا کرنے کا موقع ملا۔ جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی تھیں ۔
عمرہ ادا ئیگی کے بعد ہانیہ نے اپنی کچھ تازہ تصاویر شیر کیں، جن میں وہ بغیر حجاب دبئی میں گھومتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ تاہم ان تصاویر نے ہانیہ کے خلاف تنقید کا ایک طوفان کھڑا کردیا۔
سوشل میڈیا صارفین اس انداز پر سخت ناخوش دکھائی دیے اور تبصروں کے ذریعے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔