آئی ایم ایف نے پاکستان کو 2ارب 77 کروڑ ڈالرز فراہم کر دیے

آئی ایم ایف نے پاکستان کو 2ارب 77 کروڑ ڈالرز فراہم کر دیے
اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو دو ارب 77 کروڑ ڈالرز مل گئے۔یہ رقم کورونا سے نمٹنے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے یا قرض ادائیگی کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے رکن ممالک کو 650 ارب ڈالرز کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا، اور اسی سلسلے میں سے پاکستان کو دو ارب 77 کروڑ ڈالرز مل گئے ہیں ۔یہ رقم کورونا سے نمٹنے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے یا قرض ادائیگی کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔ اس پروگرام کے تحت آئی ایم ایف نے رکن ملکوں کو ساڑھے چھ سو ارب ڈالر فراہم کرنے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق فنڈز کے استعمال سے رکن ممالک کو موجودہ بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی، رقم کی منتقلی سے عالمی معیشت میں اعتماد اور استحکام آئے گا۔ اس قرض سے عالمی معیشت دوبارہ ابھرے گی۔

آئی ایم ایف کے ترجمان جیری رائس نے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ آج تاریخی دن ہے کہ رکن ممالک نے چھ سو پچاس ارب ڈالر وصول کر لئے۔ آئی ایم ایف کے رکن ممالک اس رقم کو غیر مشروط طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ قرض لینے والے ممالک پر منحصر ہے کہ وہ اس رقم کو کس طرح استعمال کریں۔