پاکستان،ازبکستان اورسعودی عرب کےمابین شراکت داری کااہم معاہدہ

پاکستان،ازبکستان اورسعودی عرب کےمابین شراکت داری کااہم معاہدہ
کیپشن: An important partnership agreement between Pakistan, Uzbekistan and Saudi Arabia

ایک نیوز:پاکستان ،ازبکستان اور سعودی عرب کے مابین سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے شراکت داری کا اہم معاہدہ طے پا گیا ۔
ازبکستان سے کے ٹریڈ سیکیورٹیز اور انشر کیپیٹل نے سعودی عرب، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سرحد پار سرمایہ کاری کی حمایت کے لیے ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے۔ 

انشر کیپیٹل ازبکستان کا سب سے بڑا انویسٹمنٹ بینک ہے ،خادم علی شاہ بخاری سیکیورٹیز لمیٹڈ (KASB) پاکستان میں قائم ایک اسٹاک اور کموڈٹی بروکریج ہے ،کے اے ایس بی لمیٹڈ پاکستان میں سعودی مارکیٹ کی فعال کوریج میں اہم کردار ادا کررہا ہے اس شراکت داری کے ذریعے، دونوں فرمز سرمایہ کاروں کو مالیاتی مشاورتی اور کارپوریٹ فنانس سروسز فراہم کریں گی ۔
کے اے ایس بی لمیٹڈ اور انشر کیپیٹل مارکیٹ کی توسیع اور غیر ملکی سرمایہ اکٹھا کرنے کیلئے کام کریں گی ۔دونوں فرمز پاکستان، ازبکستان اور سعودی عرب میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کی مدد اور رہنمائی کیلئے سرگرم رہیں گی    ۔