وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی ون ٹوون ملاقات

وزیراعظم کی سندھ حکومت کومسائل حل کرنیکی یقین دہانی 
کیپشن: وزیراعظم کی سندھ حکومت کومسائل حل کرنیکی یقین دہانی 

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی ون ٹوون ملاقات،اہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ  کی سندھ  اور وفاقی حکومت  کے درمیان  ترقیاتی کاموں  اور دیگر  مسائل پر بات چیت ہوئی ۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے وزیراعظم  کے ساتھ ڈائریکٹ کٹوتیوں  کے بعد فنڈز کی واپسی  نہ ہونے پر بھی بات کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ ہم مل جل کر عوام کے مسائل ترجیحی  بنیادوں پر حل کریں گے۔