پاک بھارت میچ پر جوا کھیلنے والے 5 ملزمان گرفتار

پاک بھارت میچ پر جوا کھیلنے والے 5 ملزمان گرفتار

ایک نیوز نیوز: سرگودھا میں پاکستان اور بھارت کے میچ پر جوا کھیلنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی۔

بھارت نے پاکستان کا 160 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

دوسری جانب سرگودھا میں پاکستان اور بھارت کے میچ پر جوا کھیلنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان سے 24 موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد کئے گئے۔