سعودی سرمایہ کاروں کےوفدکی آمد،وزیراعظم کادورہ گیمبیا منسوخ

سعودی سرمایہ کاروں کےوفدکی آمد،وزیراعظم کادورہ گیمبیا منسوخ
کیپشن: Arrival of delegation of Saudi investors, Prime Minister's visit to Gambia cancelled

ایک نیوز:سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد کے باعث وزیراعظم محمدشہبازشریف نےگیمبیاکادورہ منسوخ کردیا۔
 ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرہ بلوچ کاکہناہےکہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اوآئی سی سربراہان مملکت کےاجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ ڈپٹی وزیراعظم آج گیمبیا کے شہر بنجال پہنچیں گے ۔ اسحاق ڈار دو اورتین مئی کو وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہونگے۔ 4سے 5 مئی سربراہان مملکت اجلاس میں پاکستانی وفدکی قیادت کریں گے ۔

 ترجمان دفتر خارجہ کامزیدکہناہےکہ سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آئندہ تین روز میں پاکستان پہنچے گا ۔ وزیراعظم شہبازشریف وفد سے ملاقات کریں گے ۔ نائب وزیراعظم غزہ کی صورتحال پر بات کرینگے۔ اسحاق ڈار کشمیر کے حوالے سے فورم کو آگاہ کرینگے ،مسلم امہ کو غزہ کی صورتحال پر تشویش ہے۔