ٹی20 ورلڈکپ کیلئے افغانستان کے اسکواڈ کا اعلان

ٹی20 ورلڈکپ کیلئے افغانستان کے اسکواڈ کا اعلان
کیپشن: ٹی20 ورلڈکپ کیلئے افغانستان کے اسکواڈ کا اعلان

ویب ڈیسک:افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان ٹیم کی قیادت لیگ اسپنر راشد خان کریں گے۔
افغانستان کے اسکواڈ میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران ،نجیب اللہ زادران، محمد اسحاق، عظمت اللہ، محمد نبی، گلبدین نائب ، کریم جنت، مجیب الرحمان،ننگیال کھروٹی، نور احمد، نوین الحق، فضل الحق فاروقی، فرید احمد  شامل ہیں۔
صدیق اٹل، حضرت اللہ ززئی اور سلیم صافی ریزرو پلیئرز کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔