ٹیکس ریٹرن فائل کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری

ٹیکس ریٹرن فائل کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری
کیپشن: ٹیکس ریٹرن فائل کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری

ایک نیوز:ایف بی آر نے ٹیکس سال 2023 کے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا۔

ایف بی آرکے مطابق انکم ٹیکس جنرل آرڈر اُن لوگوں کے لئے جاری کیا گیا ہے جو ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہیں لیکن ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے پابند ہیں۔ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001   کے سیکشن 114B کے تحت 506671   افراد کی موبائل سمیں بند کرنے کا حکم دے دیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو انکم ٹیکس جنرل آرڈر پرفوری عمل درآمدیقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور تمام ٹیلی کام آپریٹرز 15 مئی 024 2 تک عمل درآمد کی رپورٹ جمع کرائیں گے۔

ترجمان کے مطابق انکم ٹیکس جنرل آرڈر ٹیکس کمپلائنس بڑھانے اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001   کی دفعات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔اس اقدام کا مقصد ان افراد کو اپنی ٹیکس ذمہ داریاں پوری کرنے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے کی ترغیب دینا ہے۔یہ سٹرٹیجک اقدام ٹیکس دہندگان میں ٹیکس کمپلائنس اور اکاونٹیبلٹی کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے ایف بی آر کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ایف بی آر کا مقصد انفورسمنٹ اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ٹیکس کی بنیاد کو مضبوط کرنا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر ملک میں منصفانہ اور مساویانہ ٹیکس سسٹم کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔یہ تمام افراد اپنے درست ڈیکلریشنز جمع کرا کر ٹیکس سال2023 کے لئے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرکے اپنی موبائل فون سروسز بحال کرائیں۔موبائل فون ایف بی آر یا متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کی طرف سے بحال کئے جا سکیں گے۔