ریحام خان کے شوہر مرزا بلال کا ماضی کیا ہے؟

ریحام خان کے شوہر مرزا بلال کا ماضی کیا ہے؟

ایک نیوز نیوز: سابق وزیر اعظم عمران خان کی دوسری  اہلیہ اور  صحافی ریحام خان کے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ سے متعلق تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

امریکی نژاد پاکستانی مرزا بلال بیگ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے۔وہ اس وقت امریکی شہر سیٹل میں رہائش پذیر ہیں۔

مرزا بلال بیگ سوشل میڈیا پر اپنے تعارف میں خود کو ممیکری آرٹسٹ، طنز نگار، اداکار اور ماڈل بتاتے ہیں جبکہ مرزا بلال بیگ   ٹک ٹاکر بھی ہیں۔

 مرزا بلال بیگ نے مختلف پاکستانی نجی چینل کے پیروڈی شوز اور اشتہارات میں بھی کام کر رکھا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Mirza Bilal (@mirzabilal__)

 ریحام خان کی جانب سے  ٹوئٹر  پر شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شوہر کا تعارف کروایا گیا۔ انہوں نے بلال کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بالآخر میں نے ایک ایسا شخص تلاش کرلیا جس پر میں بھروسہ کرسکتی ہوں۔

مرزا بلال بیگ سوشل میڈیا پر عمران خان کے شدید ترین ناقد ہیں جو اپنی ویڈیو ز کے ذریعے تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتےہیں۔

واضح رہے کہ ریحام کی مرزا  بلال سے یہ تیسری شادی ہے اس سے قبل  ان کی دو شادیاں  طلاق پر ختم ہوچکی ہیں۔