مجھ سے منسوب جعلی خبریں بنانیوالے اپنی توانیاں مثبت کام میں لگا ئیں ،شاہد آفریدی

مجھ سے منسوب جعلی خبریں بنانیوالے اپنی توانیاں مثبت کام میں لگا ئیں ،شاہد آفریدی
کیپشن: مجھ سے منسوب جعلی خبریں بنانیوالے اپنی توانیاں مثبت کام میں لگا ئیں ،شاہد آفریدی

 ایک نیوز :سابق کپتان شاہد آفریدی نے  جعلی ٹویٹس بنانیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا ،کہامجھ سے منسوب جعلی خبریں بنانیوالے اپنی توانیاں مثبت کام میں لگا ئیں۔

تفصیلات کےمطابق شاہد  آفریدی سے منسوب ایک فرضی بیان جو ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر سب سے زیادہ وائرل ہورہا ہے کہ ’9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کو نشان عبرت بنا دو، چاہے کپتان ہو یا پوری ٹیم۔ایسے جعلی بیانات کے وائرل ہونے کے بعد شاہد آفریدی کے اپنے آفیشل اکاؤںٹ سے ٹویٹ میں وضاحت جاری کردی ۔
شاہ آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’بار بار میرے نام سے جعلی پوسٹ، خبریں بنانے والوں سے التماس ہے کہ اپنی توانائیاں کسی مثبت کام میں لگائیں جو اگر کسی اور نہیں کم سے کم اُن کے اپنے لیے تو فائدہ مند ثابت ہو۔


انہوں نے مزید لکھا کہ ’مجھے اگر کوئی بات کرنی یا بیان دینے کی ضرورت ہوئی تو اُس کے لیے میڈیا اور میرا ’ایکس‘ (ٹوئٹر) ہینڈل موجود ہے۔‘