ایف بی آر کی تاجر دوست رجسٹریشن سکیم فلاپ 

ایف بی آر کی تاجر دوست رجسٹریشن سکیم فلاپ 
کیپشن: ایف بی آر کی تاجر دوست رجسٹریشن سکیم فلاپ 

ایک نیوز :تاجروں کی رجسٹریشن میں عدم دلچسپی،ایف بی آر کی تاجر دوست رجسٹریشن سکیم فلاپ  ہو گئی۔

 ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تاجر دوست سکیم کے 1200روپے فکس ٹیکس کی پیشکش کی تھی۔ملک بھر کے تاجروں نے ایف بی آر کی سکیم ٹھکرا دی۔تاجر رجسٹریشن کروانے سے گھبرا گئے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تاجر راہنما نعیم میر کو تاجر دوست سکیم کا چیف کوآرڈینیٹر مقرر کردیا۔تاجروں کااعتماد حاصل کرنے کے لئے تاجر راہنماؤں کی خدمات حاصل کرنے کافیصلہ کرلیاگیا۔