پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 10کروڑ50لاکھ ڈالراضافہ

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 10کروڑ50لاکھ ڈالراضافہ
کیپشن: پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 10کروڑ50لاکھ ڈالراضافہ

ایک نیوز: زرمبادلہ کے سرکاری  ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ۔

 اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی  ہفتہ وار رپورٹ جاری  کردی گئی ۔ 15 مارچ تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مجموعی مالیت 8 ارب 1 کروڑ 79 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 13 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ۔   کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق   زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 13 ارب 39 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔