ایڈم زمپا آئی پی ایل سے دستبردار

ایڈم زمپا آئی پی ایل سے دستبردار
کیپشن: ایڈم زمپا آئی پی ایل سے دستبردار

ویب ڈیسک :آسٹریلین کرکٹر ایڈم زمپا نے آئی پی ایل 2024سے دستبرداری کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ ( آئی پی ایل ) کی فرنچائز راجستھان رائلز کے کھلاڑی ایڈم زمپا آئی پی ایل 2024 سے دستبردارہوگئے۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم زمپا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر آئی پی ایل کے رواں ایڈیشن سے دستبرداری اختیار کی ہے۔زمپا کو راجستھان رائلز نے دسمبر میں دبئی میں ہونے والی نیلامی سے پہلے 1.5 کروڑ روپے کے معاہدے پر برقرار رکھا تھا لیکن ان کے منیجر نے جمعرات کو تصدیق کی کہ وہ  آئی پی ایل 2024 میں حصہ نہیں لیں گے۔
زمپا اس سے قبل آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور اور رائزنگ پونے سپر جائنٹ کی نمائندگی کر چکے ہیں، انہوں نے چار مختلف سیزن میں اپنے 20 میچوں میں 29 وکٹیں حاصل کیں۔