بہت جلد عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوجائے گا، عطااللہ تارڑ

 بہت جلد عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوجائے گا، عطااللہ تارڑ
کیپشن: بہت جلد عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوجائے گا، عطااللہ تارڑ

ایک نیوز :وزیراطلاعات  عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کی میٹنگ میں معیشت کی بہتری کیلئےاقدامات کے حوالے سے غور کیا گیا، بہت جلد عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوجائے گا۔

وزیراطلاعات عطاتارڑ  کا ایک نیوز کے پروگرام ’’ریڈزون فائلز ودفہدحسین‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ  ایپکس کمیٹی کی میٹنگ میں سابق نگران وزیراعظم اور کابینہ نے معیشت سے متعلق اپنے اقدامات بارے بریف کیا، وزیراعظم ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے اقدامات کررہے ہیں، پی آئی اے کی نجکاری کے اقدامات کو جلد نمٹانے کے لئے غور کیا گیا، ایپکس کمیٹی کی میٹنگ میں معیشت کی بہتری کیلئےاقدامات کے حوالے سے غور کیا گیا، بہت جلد عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوجائے گا،  علی امین گنڈا پور نےایس آئی ایف سی میں واضح اور مثبت بات کی،انہوں نے کہا میری حکومت اس معاملے پر وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،علی امین گنڈا پور کا رویہ بالکل مثبت اور نظام کےساتھ کھڑا ہونے والا تھا۔

عطااللہ تارڑ نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بارے بیان سوچ سمجھ کر دینے چاہئیں،میرے خیال میں علی امین گنڈا پور اپنے لیڈر کو خوش کرنے کیلئے ایسے بیان دیتے ہیں، حکومت نے بلیک منی کے ایشو کو حل کرنا ہے،

 ایف بی آر کے اچھےافسران کو لایا جائے گا،کالی بھیڑوں کا سزا ملے گی، چند ماہ میں پی آئی اے کی نجکاری ہوجائے گی، ٹیکس کے حوالے سےکورٹس میں پڑے معاملات کو متعلقہ لوگوں سے بات کرکے حل کیا جائیگا، ان معاملات کو حل کرنے کے لئے لیگل ٹیم بنائی جائے گی، حکومت معیشت کو بہتری کی طرف لے جانے کے لئے تیزی سے کام کررہی ہے۔