ترین گروپ نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

ترین گروپ نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
لاہور: ترین گروپ نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، حکومت پنجاب کی جانب سے ترین گروپ کے وزرا کو اجلاس میں شرکت کے لئے لئے منانے کا سلسلہ جاری ہے ۔
ترین گروپ نے باہمی مشاورت سے پنجاب کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا، ترین گروپ کے مرکزی رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ مانئس عثمان بزدار کے مطالبے پر قائم ہیں، عثمان بزدار کی زیر صدارت کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے، پنجا ب کابینہ میں ترین گروپ کے دو وزرا اورچار ایڈوائزر شامل ہیں۔
دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے ترین گروپ کے وزرا کو منانے کی بدستور کوشش کی جارہی ہے، اس ضمن میں اہم وزرا کو ٹاسک دے دیاگیا ہے کہ ترین گروپ کے وزرا کو کابینہ اجلاس میں شرکت کے لئے منایاجائے ، پنجاب کابینہ کااجلاس آج شام ساڑھے چھ بجے عثمان بزدار کی زیرصدار ت ہوگا جس میں نو نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔