مہنگائی کے مارے عوام کو 440 وولٹ کا ایک اور جھٹکا

مہنگائی کے مارے عوام کو 440 وولٹ کا ایک اور جھٹکا

 ایک نیوز نیوز: حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام کو 440 وولٹ کا ایک اور جھٹکا دے دیا، بجلی 9.90 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

 سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 9 روپے 90 پیسے اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق وہ 28 جولائی کو بجلی کے نرخوں میں اضافے کے لیے سی سی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 11.38 روپے کا اضافہ بھی طلب کیا ہے۔