امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کیلئے امداد کا بل منظورکرلیا

امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کیلئے امداد کا بل منظورکرلیا
کیپشن: امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کیلئے امداد کا بل منظورکرلیاامریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کیلئے امداد کا بل منظورکرلیا

ویب ڈیسک:امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کیلئے 26 ارب ڈالرکی ہنگامی امداد کے بل سمیت 95ارب ڈالر کی بیرونی امداد کا بل منظورکرلیا
 امریکی ایوان نمائندگان نے یوکرین کی امداد کے لیے 61 ارب ڈالرکا بل منظور کیا تاکہ روس کے خلاف اس کے دفاع میں مدد کی جاسکے۔
امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کی ہنگامی امدادکا بل منظور کیا جس کے تحت اسرائیل کو 26 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔
امریکی امداد میں 14 ارب ڈالر کی فوجی امداد  بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ باقی 8 ارب ڈالر دیگر امریکی اتحادیوں کی امداد کے لیے منظور کیےگئے ہیں۔اتحادیوں کی امداد کا بل  اب منظوری کے لیے سینیٹ میں جائےگا۔
رپورٹ کے مطابق امریکا اسرائیل کو ہر سال 3.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے۔
غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکا کی جانب سے اسرائیل کی مالی اور فوجی امداد میں اضافہ ہوا ہے۔