ایک دفعہ پھر بھارت سے کورونا کے نئے ویرینٹ کے پھیلنے کا خطرہ

xxbb sub variant of omicron
کیپشن: xxbb sub variant of omicron
سورس: google

  ایک نیوز نیوز:  بھارت میں کورونا کا نیا ویرئنٹ ’ایکس بی بی‘ دریافت ، اومیکرون کا نیا ویرئنٹ انتہائی مہلک ، قوت مدافعت کو بھی چکما دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 سردی کے آتے ہی کرونا کے اومیکرون کا نیا  ویرینٹ  بھارت میں سامنے آیا ہے جس کا پھیلاؤ آہستہ آہستہ ہو رہا ہے مہاراشٹر میں  اب تک ایکس بی بی ویرینٹ کے 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔  بتایا جا رہا ہے کہ کورونا کی اس نئی قسم کے کیسز یکم سے 15 اکتوبر کے درمیان پائے گئے ہیں۔

مہاراشٹر حکومت   اور بی ایم سی کی طرف سے بھی ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جس میں عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی ہدایت شامل ہے۔ بی ایم سی نے کہا کہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے سے کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ کورونا کے کیسز بڑھنے سے خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، خاص طور پر بھیڑ والے علاقوں میں زیادہ خطرہ ہے۔

کورونا وائرس کا ایکس بی بی ویرینٹ انتہائی متعدی ہے۔ نیا سب ویرینٹ اومیکرون کے دیگر سب ویرینٹ مثلاً بی اے.2.75 کے مقابلہ زیادہ متعدی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس قسم میں قوت مدافعت کو چکما دینے کی صلاحیت بھی ہے۔ ایسے میں لوگوں کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

 دوسری طرف یہ ہندووں کے اہم تہوار دیوالی کا موسم ہے اور لوگ بڑی تعداد میں بازاروں میں خریداری کے لیے نکل رہے ہیں۔ ایسی صورت حال میں کورونا  کے نئے ایکس بی بی ویرنئٹ کے پھیلاؤ کا انتہائی خطرہ ہے۔