بلڈ شوگر جیسے مسئلے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ

بلڈ شوگر جیسے مسئلے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ
کیپشن: The easiest way to avoid problems like blood sugar

ایک نیوز:اگر آپ ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے مرض کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو صبح، دوپہر اور رات ہر وقت کے کھانے کے بعد کچھ وقت تک چہل قدمی کو عادت بنالیں۔
 ذیابیطس ایسا دائمی اور سنگین مرض ہے جس کا سامنا ہر 10 میں سے ایک فرد کو ہوتا ہے اور اس کے کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔زیادہ تر افراد کو ذیابیطس ٹائپ 2 کا سامنا ہوتا ہے جو اس مرض کی سب سے عام قسم ہے اور 90 سے 95 فیصد کیسز میں اس کی تشخیص ہوتی ہے، اس سے ہٹ کر ذیابیطس ٹائپ 1 اور حاملہ خواتین میں ذیابیطس اس مرض کی دیگر اہم اقسام ہیں۔ذیابیطس کی تمام اقسام میں ایک چیز مشترک ہے اور وہ خون میں شکر کی مقدار بڑھ جانا جسے بلڈ شوگر کہا جاتا ہے۔

جرنل اسپورٹس میڈیسن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ہر بار کھانے کے بعد 2 سے 5 منٹ تک چہل قدمی کرنے سے بلڈ شوگر کی سطح کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیق کے مطابق کھانے کے بعد محض کھڑے ہونے سے بھی بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنا ممکن ہو سکتا ہے، مگر اس طرح کھڑے ہوں جیسے آپ قدم آگے بڑھا رہے ہوں۔ ہر بار کھانے کے بعد کچھ وقت تک کھڑے رہنے سے بلڈ گلوکوز کی سطح میں اوسطاً 9.51 فیصد کمی آتی ہے۔

مگر ان کا کہنا تھا کہ ہلکی پھلکی چہل قدمی سے بلڈ گلوکوز کی سطح میں اوسطاً 17.01 فیصد کمی آتی ہے۔