ڈپریشن سے نجات کا آسان ترین طریقہ

ڈپریشن سے نجات کا آسان ترین طریقہ
کیپشن: The easiest way to get rid of depression

ایک نیوز:عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ہر 8 میں سے ایک فرد کسی دماغی بیماری سے متاثر ہے۔ڈپریشن سے نجات کا آسان ترین طریقہ کرلیاگیا۔
ڈپریشن سے بچنا یا اس کی شدت میں کمی لانا بھی بہت آسان ہے۔ادویات پر خرچے کی بھی ضرورت نہیں۔درحقیقت ڈپریشن اور انزائٹی کے علاج کے لیے ورزش کرنے کی عادت ادویات یا تھراپی سے زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہے۔یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

اس حوالے سے ڈپریشن اور انزائٹی عام ترین دماغی امراض ہیں۔ڈپریشن اور انزائٹی کے شکار افراد کو دماغی اور جسمانی دونوں طرح کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ورزش کرنے سے ڈپریشن، انزائٹی یا دیگر ذہنی امراض کی شدت میں کمی آتی ہے یا ان سے بچنا زیادہ آسان ہوتا ہے۔

تحقیق میں ایک لاکھ 28 ہزار سے زیادہ افراد پر ہونے والی ایک ہزار سے زائد تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ورزش کرنے سے ڈپریشن کے شکار افراد کی ذہنی صحت کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ ذہنی صحت میں مثبت تبدیلی کے لیے بہت زیادہ ورزش کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 12 ہفتوں تک جسمانی سرگرمیوں کو اپنے معمولات کا حصہ بنانے والے افراد میں ڈپریشن، انزائٹی یا دیگر دماغی امراض کی شدت میں کمی آنے کا امکان ادویات یا تھراپی کے عمل سے گزرنے والے مریضوں کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا زیادہ ہوتا ہے۔