ہنجروال میں زیرتعمیرعمارت زمین بوس،بچی جاں بحق،4افراد زخمی

ہنجروال میں زیرتعمیرعمارت زمین بوس،بچی جاں بحق،4افراد زخمی
کیپشن: ہنجروال میں زیرتعمیرعمارت زمین بوس،بچی جاں بحق،4افراد زخمی

ایک نیوز:لاہورکےعلاقے ہنجروال میں زیرتعمیر عمارت گرنے سے بچی جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہو گئے ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ عمارت کاتعمیراتی کام جاری تھا ،مزدور لینٹرڈال رہے تھے کہ عمارت زمین بوس ہو گئی۔عمارت میں ناقص میٹریل استعمال کیاگیاتھا ۔

ترجمان ریسکیو کاکہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا،ملبے کے نیچے دب کر6سالہ فضا جاں بحق، گھر کا مالک یاسر،7سالہ بیٹی نایاب،32سالہ محمد منیر،35سالہ شوکت علی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔