ڈیرہ غازی خان میں تیز رفتاری 29 مسافروں کی جان لے گئی

ڈیرہ غازی خان میں تیز رفتاری 29 مسافروں کی جان لے گئی
ڈیرہ غازی خان : تیز رفتاری درجنوں زندگیاں نگل گئی، کوچ، اور، ٹرالر میں خوفناک تصادم سے 29افراد خالق حقیقی سے جا ملے جبکہ چالیس سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔

حادثے کا شکار ہونے والے بیشتر مسافر عید کی چھٹیوں پر اپنے آبائی گھر جا رہے تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ تونسہ روڈ پر بس اور ٹریلر میں تصادم سے پیش آیا۔ بس سیالکوٹ سے راجن پور جا رہی تھی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔