اوکاڑہ:ٹریفک کےمختلف حادثات میں1شخص جاں بحق،8زخمی 

اوکاڑہ:ٹریفک کےمختلف حادثات میں1شخص جاں بحق،8زخمی 
کیپشن: Okara: 1 person died, 8 injured in various traffic accidents

ایک نیوز:اوکاڑہ میں ٹریفک کےمختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ آٹھ افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق اوکاڑہ میں  شدید دھند کے باعث مختلف علاقوں میں تین ٹریفک حادثات ہوئے،جن میں ایک شخص جاں بحق اورخواتین سمیت آٹھ زخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق پہلا حادثہ بائی پاس پردوسراحادثہ کینٹ کےقریب اورتیسراحادثہ فیصل آبادروڈپرپیش آیا،حادثات بسیں آپس میں ٹکرانےاورٹرک کی ٹکرکےباعث پیش آئے۔
ریسکیوذر ائع کےمطابق لاش اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا، حادثےمیں جاں بحق ہونےوالےشخص کی شناخت نویدکےنام سےہوئی ہے،جبکہ زخمیوں میں افضل ،غلام مصطفیٰ اورمحسن وغیرہ شامل ہیں۔