بحریہ ٹاؤن کراچی کو 813 ایکڑ اضافی  زمین  پر قبضہ ختم کرانےکانوٹس جاری

بحریہ ٹاؤن کراچی کو 813 ایکڑ اضافی  زمین  پر قبضہ ختم کرانےکانوٹس جاری
کیپشن: بحریہ ٹاؤن کراچی کا 813 ایکڑ اضافی  زمین  پر قبضہ ختم کرانےکانوٹس جاری

ایک نیوز:سپریم کورٹ کے احکامات پر بحریہ ٹاؤن کراچی کا سروے کرنے پر انکشاف ہوا ہے کہ بحریہ ٹاون کے پاس ضلع ملیر میں 813 ایکڑ اضافی زمین  ہے،جسے خالی کرانے کیلئےانتظامیہ نے نوٹس جاری کردیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ اور مراد میمن نے بحریہ ٹاؤن کو 813 ایکڑ اضافی اراضی پرقبضہ خالی کرنے کے نوٹس جاری کر دیئے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن 10 یوم کے اندر تجاوزات ہٹا لے اور سرکاری اراضی خالی کردے اگر مقررہ معیاد میں قبضہ ختم نہیں کیا گیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بحریہ ٹاؤن کراچی کو ملنے والے نوٹس کی کاپی ایک نیوز نے حاصل کر لی۔