شہر قائد میں امن قائم کرنے کیلئے سندھ رینجرز کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری 

 شہر قائد میں امن قائم کرنے کیلئے سندھ رینجرز کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری 
کیپشن: شہر قائد میں امن قائم کرنے کیلئے سندھ رینجرز کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری 

ایک نیوز : شہر قائد میں امن قائم کرنے کیلئے  سندھ رینجرز نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی  گئی۔

سندھ رینجرز کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردی،ٹارگٹ کلنگ،اغوابرائےتاوان،بھتہ خوری کیخلاف163آپریشنز کیے جبکہ پولیس کیساتھ مشترکا کارروائیوں کے دوران 197ہائی پروفائل ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ دہشت گردوں، بھتہ خوروں ،ڈاکوں، لٹیروں اورچوروں کاصفایاکرنےکیلئےسندھ رینجرز2023میں بھی ان ایکشن رہی۔۔
رینجرزاورپولیس نےدہشت گردی،ٹارگٹ کلنگ،اغوابرائےتاون سمیت197ہائی پروفائل ملزم کوگرفتارکیاملزمان  میں کالعدم تنظیموں کےکارندےبھی شامل ہیں،دہشتگردوں اورحملہ آوروں سے مقابلے کےدوران 3 رینجرز جوان شہید اور11زخمی ہوئے۔
سندھ رینجرز کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق دہشتگردی کیخلاف109آپریشن میں151دہشتگردوں کو گرفتارکیاگیا11ٹارگٹ کلرز 5اغواکاراور30بھتہ خوروں کوبھی شکنجے میں لیا
صرف یہی نہیں ڈکیتی،اسٹریٹ کرائم،منشیات فروشی،دیگرجرائم پیشہ افرادکیخلاف708آپریشنز اور2292گرفتاریاں کی گئیں جس میں 79ہائی پروفائل ملزمان شامل تھے۔
جن کےقبضےسےمختلف اقسام کے660ہتھیار،5502ایمونیشن  بھی برآمد کیےگئے۔ 
سندھ رینجرزنےغیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیخلاف بھی آپریشنزکیے4437افرادکوگرفتارکیااور42708افرادکوبلوچستان حکومت کی مددسےواپس اپنےملک روانہ کیا جبکہ کچےمیں 
ڈاکوؤں کیخلاف34 آپریشنز کرکے132ملزمان کو گرفتارکیا۔
دیہی سندھ منشیات فروشوں سےایک لاکھ 52ہزار550کلوسےزائدمنشیات برآمد کیں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف27 کارروائیوں میں تین اعشاریہ تین ارب مالیت کی اشیابرآمد کی گئیں۔