پاکستان میں منکی پوکس سے پہلی ہلاکت

monkey pox killing in pak
کیپشن: monkey pox killing in pak
سورس: google

ایک نیوز :  پاکستان میں سعودی عرب سے آنیوالا منکی پوکس کا پہلا مریض علاج کے باوجود انتقال کرگیا۔

 رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والا مریض منکی پاکس اور ایچ آئی وی کے امراض میں مبتلا تھا۔

 حکام نے تصدیق کی ہے کہ پمز اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج 40 سالہ مریض اتوار کی صبح انتقال کر گیا۔ 

ذرایع کے مطابق ایم پاکس اور ایچ آئی وی کے امراض میں مبتلا شخص سعودی عرب سے پاکستان واپس آیا تھا اور گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے زیرعلاج تھا ۔

ایم پوکس کے علاج کے لیےاقوام متحدہ نے پاکستان کو تجربا تی دوا بھی فراہم کی تھی تاہم مریض کی حالت سنبلھنے کی بجائے بگڑتی چلی گئی اوروہ اتوار کی صبح انتقال کرگیا۔

 حکام  اورماہرین صحت کا موقف ہے کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو دیگر انفیکشنز اور بیماریاں ہونے کے خطرات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔