خواتین کومکھی سے تشبیہ دینےپرفضاعلی اداکارعدنان صدیقی پربرس پڑی

خواتین کومکھی سے تشبیہ دینےپرفضاعلی اداکارعدنان صدیقی پربرس پڑی
کیپشن: Actor Adnan Siddiqui slammed for comparing women to bees

ویب ڈیسک: خواتین کومکھی سے تشبیہ دینےپراداکارہ فضاعلی شوبزانڈسٹری کےسینئر اداکارعدنان صدیقی پربرس پڑی۔
شوبزانڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ ومیزبان فضاعلی نےاپنے شو کے دوران کہا کہ ماہِ رمضان میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے مکھیوں اور خواتین کو ایک جیسا قرار دیا تھا، اُن کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بہت وائرل بھی ہوا تھا جس پر اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن ہماری انڈسٹری کے نامور فنکار خاموش رہے۔
فضاعلی نےکہاکہ عدنان صدیقی انڈسٹری کی مشہورشخصیت ہیں ان کوایسی گفتگوکرنےسےپہلےسوچناچاہیےتھا،مجھےان کی یہ مثال بہت زیادہ بُری بھی لگی اور مجھے ان پر بےحد غصہ بھی آیا۔

اداکارہ نےمزیدکہاکہ میں بھی ایک عورت ہوں اورعورت ہونےکےناتےمجھےبھی عدنان صدیقی کی بات سُن کر بہت تکلیف ہوئی ہے، میں عدنان صدیقی سے یہ سوال کرنا چاہتی ہوں کہ کیا آپ اپنی ماں، بہن اور بیٹی کو بھی مکھی کی نظر سے دیکھتے ہیں؟
فضاعلی نےعدنان صدیقی سےپوچھاکہ اگر کوئی مرد آپ کی بہن یا بیٹی کے بارے میں کہے کہ اس کے پیچھے نہیں بھاگو، یہ خود ہی مکھی کی طرح ہمارے پاس واپس آئے گی تو آپ کو کیسا محسوس ہوگا؟
اداکارہ نےمزید کہا کہ عدنان صدیقی صاحب! آپ نے پاکستان سمیت پوری دُنیا کی خواتین کو مایوس اور دُکھی کیا ہے، ہر ایک عورت کو آپ پر شدید غصہ ہے۔
اُنہوں نے  عدنان صدیقی کومشورہ دیاکہ آپ جتنا جلدی ہوسکے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے تمام خواتین سے معافی مانگ لیں، اس طرح آپ کا انڈسٹری میں کیا گیا اب تک کا کام سربُلند بھی رہے گا۔
یادرہےکہ گزشتہ دنوں عدنان صدیقی نےنجی چینل  کے شو میں شرکت کی تھی جہاں پر دوران گفتگو اُن کا کہنا تھا کہ خواتین اور مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہے، آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے اُتنا ہی دور بھاگیں گی اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔
بعدازاں، عدنان صدیقی نے اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُنہوں نے وہ بات مزاحیہ انداز میں کہی تھی، اُن کا ارادہ کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔