محسن نقوی کا نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی کادورہ،سہولیات کاجائزہ لیا

 محسن نقوی کا نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی کادورہ،سہولیات کاجائزہ لیا
کیپشن:  محسن نقوی کا نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی کادورہ،سہولیات کاجائزہ لیا

ایک نیوز:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی کا رات گئے دورہ،سہولیات کاجائزہ لیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اوول گراؤنڈ اور حنیف محمد ہائی پر فارمنس سنٹر کا دورہ ،ہائی پرفارمنس سنٹر میں سہولتوں کا جائزہ لیا۔جم، سوئمنگ پول اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی  نےہائی پرفارمنس سنٹر کو اپ گریڈ کرنے، اوول گراؤنڈ میں لائٹس لگانے کا اعلان کردیا۔

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ ہائی پرفارمنس سنٹر میں عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔کراچی کرکٹ کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ 

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر بھی ہمراہ تھے۔