صنم سعید کا 2سال پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل 

صنم سعید کا 2سال پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل 
کیپشن: صنم سعید کا 2سال پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل 

ویب ڈیسک: اداکارہ صنم سعید کی 7مختلف لہجوں میں انگریزی بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔


 سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ صنم سعید پہلے آسٹریلین لہجے میں انگریزی بول رہی ہیں پھر برطانوی، امریکی لہجہ، روسی اور پھر بھارتی لہجے سمیت دیگر ممالک کے لہجوں میں روانی سے انگریزی بول رہی ہیں۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے جرمن اور جنوبی افریقی لہجے میں بھی انگریزی بولنے کی کوشش کی، اداکارہ کی صلاحیت دیکھ کر میزبان بھی حیران رہ گئیں اور تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔
صنم سعید کی جانب سے روانی میں مختلف ممالک کے لہجوں میں انگریزی بولنے پر مداح بھی تعریف کررہے ہیں۔