جےیوآئی نےاپنی مخصوص نشست کی تقرری کاحکم نامہ چیلنج کردیا

جےیوآئی نےاپنی مخصوص نشست کی تقرری کاحکم نامہ چیلنج کردیا
کیپشن: JUI challenged the order of appointment of its reserved seat

ایک نیوز:جےیوآئی نےاپنی مخصوص نشست پرصدف احسان کی تقرری کاحکم نامہ چیلنج کردیا۔
جے یو آئی نے اپنی ہی رکن قومی اسمبلی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ۔

درخواست میں موقف اختیارکیاگیاپارٹی کی طرف سے جمع کرائی گئی فہرست میں صدف احسان کا نام نہیں تھا،پارٹی صدر نے یاسمین کا نام دیا لیکن انہوں نے دلچسپی ظاہر نہ کی، صدف احسان نے کچھ پارٹی عناصر کے مبینہ گٹھ جوڑ سے  یاسمین والی نشست حاصل کر لی، الیکشن کمیشن نے معاملے کی انکوائری شروع کی تو صدف احسان نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔پشاور ہائی کورٹ نے صدف احسان کی بطور رکن اسمبلی نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔
درخواست میں استدعاکی گئی پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق نہیں، کالعدم قرار دیا جائے۔