پاکستان‏ کی میزبانی میں ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی

پاکستان‏ کی میزبانی میں ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی
اسلام آباد: افغانستان سے متعلق پاکستان‏کی میزبانی میں ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی کر دی گئی۔نئی تاریخ کا اعلان بعد‏میں کیا جائےگا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے امن کانفرنس ملتوی ہونے تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن کانفرنس 17 سے 19 جولائی تک شیڈول تھی جس کی نئی تاریخوں کا اعلان عید کے بعد کیا جائے گا۔

کانفرنس میں سابق افغان صدر حامد کرزئی، صلاح الدین ربانی، حاجی محمد محقق، گلبدین حکمت ‏یار، احمد ولی مسعود سمیت اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ افغانستان میں طالبان کی بڑھتی پیش قدمی اور مستقبل کے منظر نامے کو دیکھتے ہوئے سفارتی ‏سطح پر اہم اقدام اٹھائے تو امن کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔