ایک نیوز کی خبر پر ایکشن، پی ٹی آئی کا جے یوآئی شیرانی سے اتحاد ختم

پی این این کی خبر پر ایکشن، پی ٹی آئی کا جے یوآئی شیرانی سے اتحاد ختم
کیپشن: Action on PNN news, PTI's alliance with JUI Sherani ends

ایک نیوز: ایک نیوز نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ سے اتحاد ختم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت نے پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام شیرانی گروپ اتحاد خاتمے کی تصدیق کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کیجانب سے جمعیت علمائے اسلام کے بلے کے نشان پر مؤقف سے پارٹی میں خدشات تھے۔ 

جمعیت علمائے اسلام شیرانی کے مولانا گل نصیب نے بلے کے نشان کی واپسی کو آئینی و قانونی فیصلہ قرار دیا تھا۔ مولانا گل نصیب خان نے نمائندہ ایک نیوز سے بات کرتے ہوئے فیصلے کو آئینی اور قانونی کہا تھا۔ 

مولانا گل نصیب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے وکلاء کے دلائل کے بغیر نہیں ہو سکتے۔ جب پی ٹی آئی وکلاء کو دلائل کا موقع دیا اور وہ دفاع نہیں کر سکے تو سپریم کورٹ کا کیا قصور ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے۔ 

پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ساتھ اتحاد کے بعد جے یو آئی سے علیحدگی نظریے کی وجہ سے ہوئی۔ 

شیرافضل مروت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام شیرانی گروپ اتحادی نہیں رہے۔