پاکستان کرکٹ بورڈ کوکو چنگ سٹاف کی تلاش

پاکستان کرکٹ بورڈ کو چنگ سٹاف کی تلاش
کیپشن: پاکستان کرکٹ بورڈ کو چنگ سٹاف کی تلاش

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ کو چنگ سٹاف کی تلاش، قومی کرکٹ ٹیم کے ریڈ اور وائٹ بال ہیڈ کے کوچز کی تقرری کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق کوچز کی موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔معاون کوچز کی درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 20 اپریل ہے۔ ہیڈ ومعاون کوچیز کی جانچ پڑتال کے بعد انٹرویوز شروع ہونگے اور قوی امکان ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد ہیڈ و معاون کوچیز کی تعیناتیوں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا جو آئرلینڈ۔انگلینڈ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں میں فرائض انجام دیں گے۔

ریڈ بال کےلیے سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جیسن گلیسپی اور وائٹ بال کےلئے جنوبی افریقہ کے بیٹسمین گیری کرسٹن مضبوط امیدوار ہیں جبکہ معاون کوچ کےلئے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود سرفہرست ہیں۔