کوہاٹ:تیزرفتاروین اورکارمیں تصادم،3جاں بحق،5زخمی

کوہاٹ:تیزرفتاروین اورکارمیں تصادم،3جاں بحق،5زخمی
کیپشن: Kohat: 3 dead, 5 injured in a collision between a speedster and a car

ایک نیوز:کوہاٹ میں تیزرفتاروین اورکارمیں تصادم کےنتیجےمیں تین افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئےجبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔
کوہاٹ میں دابار چوک لاچی کے قریب کار اورہائی ایس وین میں تصادم ہوا۔حادثےکےنتیجےمیں تین افرادموقع پرہی جاں بحق اورپانچ زخمی ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیو ٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئے لاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےمیں جاں بحق اورزخمیوں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی، حادثہ تیزرفتاری اورلا    پروہی کی وجہ سے پیش آیاہے۔