اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں پربمباری،مزید66شہید

اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں پربمباری،مزید66شہید
کیپشن: اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں پربمباری،مزید66شہید

ویب ڈیسک:صیہونی فوج کے غزہ کے مظلوم شہریوں پر حملے جاری ،24گھنٹوں میں 66فلسطینی شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے اپنے حملوں میں 5 گھروں سمیت بے گھر افراد کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں  27 افراد شہید ہوگئے۔
 صیہونی فوج نے رفح میں 3 جب کہ غزہ شہر میں 2 الگ الگ حملے کرکے 20 فلسطینیوں کو شہید کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر حملہ کرکے 9 افراد کو شہید کیا جب کہ اس خاندان میں صرف ایک واحد بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 66 فلسطینی شہید ہوئے۔