اسرائیل نے 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا

اسرائیل نے 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا
کیپشن: Israel released 150 Palestinian prisoners

ویب ڈیسک:اسرائیل نے غزہ حملوں کے دوران یرغمال بنائے گئے 150 فلسطینوں کو رہا کردیا۔
غزہ کراسنگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینی قیدیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ رہائی پانے والوں میں فلسطینی ہلال احمر کے 2 کارکن بھی شامل ہیں۔رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے فلسطینوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی بدترین تشدد کے دوران حماس سے متعلق سوالات کرتے رہے۔
فلسطینی پرزنرز ایسوسی ایشن کے مطابق غزہ اور مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے 9 ہزار ایک سو فلسطینی اسرائیل کی قید میں ہیں۔ ان قیدیوں میں گزشتہ سال اکتوبر7 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد شامل نہیں ہیں۔