پاک فضائیہ کی بیک وقت دو بین الاقوامی فضائی مشقوں میں شرکت

پاک فضائیہ کی بیک وقت دو بین الاقوامی فضائی مشقوں میں شرکت

ایک نیوز: پاک فضائیہ نے بیک وقت دو بین الاقوامی فضائی مشقوں, شاہین10 اور برائٹ اسٹار میں شرکت کی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق  پاک فضائیہ کی ان مشقوں میں شمولیت اسکی جانب سے فضائی برتری اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ پاک فضائیہ کے جے10 سی اور جے ایف17 تھنڈر  لڑاکا طیاروں، پائلٹس، ایئر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی و گراؤنڈ عملے کی چین میں شاہین10  اور مصر میں برائٹ سٹار فضائی مشقوں میں شرکت کی۔

  پاک فضائیہ کے فضائی بیڑے میں شمولیت اختیار کرنے والے لڑاکا طیاروں کی آپریشنلائزیشن اور قلیل وقت میں بین الاقوامی فضائی مشقوں میں انکی شرکت ایک قابل فخر کامیابی ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ، کی جانب سے پاک فضائیہ کی جدت پسندی کے منصوبے کی بدولت، ان طیاروں کی فضائی بیڑے میں شمولیت اور اپریشنلائیزیشن ممکن ہوئی۔ سربراہ پاک فضائیہ کا یہ وژن اتحادی ممالک سے جدید ٹیکنالوجیز کے حصول اور مقامی صلاحیتوں کے فروغ کی مضبوط بنیادوں پر مبنی ہے۔ جدید لڑاکا طیاروں کا بروقت حصول، مختصر وقت میں انکی آپریشنلایزیشن اور ان فضائی مشقوں میں انکی کامیاب شرکت پاک فضائیہ کے تکنیکی طور پر ایک ترقی یافتہ فضائیہ ہونے کا منہ بولتا ثبوت۔

ترجمان پاک فضائیہ کا مزید کہناہےکہ پاک فضائیہ نئے ابھرتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ اور پاکستان کی فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک-چین مشترکہ فضائی مشق شاہین 10 شمال مغربی چین کے جیوکوان اور ینچوان شہروں میں جاری ہے۔شاہین-10 فضائی مشقوں  میں پاک فضائیہ کی شمولیت اسکی لگن اور بے مثال صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے۔فضائی مشقیں مشترکہ تربیت کو فروغ دینے کے پاک فضائیہ کے عزم کا پختہ ثبوت ہیں۔  چین میں شاہین10 اور مصر میں جاری برائٹ سٹار فضائی مشقیں پاک فضائیہ کی جانب سے آپریشنل تجربات کے فروغ اور اتحادی ممالک سے قیمتی تجربے کے حصول کا انمول موقع ہے۔

شاہین10 مشترکہ فضائی مشقوں کے دوران، ائیر مارشل عبدالمعید خان، ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف (ائیر ڈیفنس)، کا فضائی مشق کے شرکاء سے خطاب کیا۔ائیر مارشل عبدالمعید خان، نے مشق میں شریک پاک فضائیہ کے دستے کے جوش و جذبے اور لگن کو سراہا۔ ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (ائیر ڈیفنس) کی جانب سے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے ان مشقوں کی اہمیت پر اظہارِ خیال کیا گیا۔ائیر مارشل عبدالمعید خان کی اپنے خطاب کے دوران مشترکہ سیکورٹی چیلنجز اور فضائی جنگ میں نئے ابھرتے ہوئے محرکات پر گفتگو کی۔