مشکل وقت میں پی ٹی آئی کوچھوڑنےوالوں کیلئےواپسی کیلئےرابطے

مشکل وقت میں پی ٹی آئی کوچھوڑنےوالوں کےواپسی کیلئےرابطے
کیپشن: Contacts for return of PTI defectors in difficult times

ایک نیوز:مشکل وقت میں پی ٹی آئی کوچھوڑنےوالے90فیصدرہنماؤں نےواپسی کےلئےرابطےشروع کردئیے۔
ذرائع کےمطابق واپسی کےلئے پی ٹی آئی قیادت اور دوستوں کے ذریعے رابطے کئے گئے،پارٹی چھوڑنے والے رہنماوں نے واپسی کےلئے پی ٹی آئی میں ماحول ساز گار بنانے کی درخواست کی۔تحریک انصاف قیادت نے رہنماوں کی واپسی کو بانی پی ٹی آئی اجازت سے مشروط کردیا۔

ذرائع کےمطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں واپسی کےلئے پریس کانفرنس کرنے کا کہہ رکھا ہے،بانی پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس میں ماضی میں پارٹی چھوڑنے کی وجوہات بتانے کا کہہ رکھا ہے، پی ٹی آئی قیادت پارٹی میں واپسی کےلئے رابطہ کرنے والوں سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کریگی، واپسی کےلئے رابطہ کرنے والوں میں درجنوں سابق پی ٹی آئی وزراء معاونین اور رہنما شامل ہیں۔